جمعرات, 12 دسمبر 2024


نیشنل اسٹیڈیم میں گلابی رنگ چھاگیا

کراچی: ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔
 
پی ایس ایل 4 میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز پنک رین پہن کر شریک ہیں، اسٹمپس اور دونوں میچز کے دوران استعمال کیے جانے والے سامان پر بھی گلابی رنگ چھایا نظر آ رہا ہے۔
 
یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی میں 15 فروری کو بچوں کے کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا تھا، اس روز کھلاڑی گولڈن ربن پہن کر میچز میں شریک ہوئے تھے، اسٹمپس اور دیگر سامان کو بھی سنہرا کردیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment