دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بیٹسمین عمر اکمل نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا جسے سامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مئی 2016 میں مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے پاکستان ٹیم پر لگی ہوئی کرفیو ٹائمنگ ختم کردیئے گئے تھے ، تاہم کھلاڑی خود ذمے داری کا مظاہرہ کر کے میچ کے بعد رات کو جلد کمروں میں آجاتے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجر طلعت علی ملک نے لندن سے فون پر بتایا کہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ میچ سے قبل وات کو کرفیو لگا کر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ جلد کمروں میں آئیں۔