جمعہ, 22 نومبر 2024


آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا


کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 15 کے ہی مجموعے پر کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر سمیت 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کے مجموعے پر ہی ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹر ہینڈس کومب کو آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں زخمی ہونے والے عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈس کومب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ وہ اس میچ میں بڑا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ان کی ٹیم ایونٹ سے قبل ہی ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں راؤنڈ میچ کے علاوہ وارم اپ میچ میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں اور دونوں میں آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ایونٹ کی فیوریٹ بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment