ھفتہ, 23 نومبر 2024


جونئیرورلڈاسکرایبل چیمپئن عمادعلی بڑے بڑےسورماوں کومات دےدی

پاکستان کے 13سالہ لڑکے عماد علی نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ میں دھوم مچا دی اور اس کھیل کے بڑے بڑے سورماوں کو مات دیکر کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

عماد علی ورلڈ اسکریبل کواٹر فائنل میں پہنچنے والے نا صرف کم عمر کھلاڑی ہیں بلکہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کے مین ایونٹ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کواٹر فائنل میں عماد علی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اور اسکرایبل کے سب سے بہترین کھلاڑی 45 سال کے تجربہ کار نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز سے ہو گا جو عماد علی سے عمر میں 32 سال بڑے ہیں۔

عماد علی نے عالمی چیمپئن شپ کے دوران 35 میں سے 21 مقابلے جیتے، انہوں نے ایونٹ میں دنیا کے کئی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو بھی مات دی جن میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے بریٹ سمیتھرام، آسٹریلیا کے سابق عالمی چیمپئن ڈیوڈ ایلڈر، ورلڈ ٹاپ کھلاڑی امریکا کے ڈیوڈ ویگانڈ، انگلینڈ کے ہارشن اور آئر لینڈ کے پال گالکین بھی شامل ہیں۔

عماد علی نے تین روز قبل جونئیر ورلڈ اسکرایبل چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔

عالمی اسکرایبل چیمپئن شپ کے ساتھ رینکنگ میں کم درجے والے کھلاڑیوں کے درمیان بھی مقابلے جاری ہیں، ڈویژن بی میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے جن میں حماد ہادی، حسان ہادی، دانیال ثناءاللہ، طحہ مرزا اور مونس خان شامل ہیں۔

ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ملک کے پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment