منگل, 15 اکتوبر 2024


کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے باآسانی پشاور زلمی کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد عامر نے شاندار بولینگ کا آغاز کرتے ہوئے ٹام بینٹمینز کامران اکمل اور حیدر علی کو پہلے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا۔شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور 55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے مگر دوسری جانب سے وقفے وقفے سے پشاور کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامرنے 4، کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی طرف سے ایلکس ہیلز اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 101 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ایلکس ہیلزنے 27 گیندوں پر 49رنز بنائےجبکہ بابر اعظم 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔
گزشتہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے پانچ پوائنٹ ہیں۔پوائنٹ ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطان 5 میں سے 4 میچز جیت کر نمبرون پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندر مسلسل 3میچ میں شکست کے بعد ٹیبل کی آخری پوزیشن پر ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment