پشاور: پشاور کاقدیمی اورتاریخی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج کاہاکی گراؤنڈمصنوعی روشنیوں کا پہلاہاکی گراؤنڈ بن گیا.
حکومت نے 8کروڑروپےکی لاگت سے آسٹروٹرف بھی بچھادی گئی ہےجس کےبعد اب رات کوبھی میدان سجےگا.
ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخٹک کاکہناہے کہ صوبے میں ہاکی کےکھیل کےفروغ کےلئے بین الاقوامی معیارکےٹیرف بچھائےجارہے ہیں.
نئےٹرف بچھانے کےمنصوبےکےتحت اسلامیہ کالج گراؤنڈپربھی بین الاقوامی ٹرف بچھایاگیا ہے.اسلامیہ کالج کاشمارپشاور کےقدیم ترین درسگاہوں میں ہوتاہےجہاں حکومت نے8کروڑ روپےکی لاگت سےآسٹروف اورفلٹس لائٹ لگادی گئی ہے.
انہوں نےمزیدبتایاکہ صوبے کے 18اضلاع میں ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کےتحت107 منصوبوں پرکام جاری ہے.
صوبائی حکومت نےصوبےبھرمیں 8نئےٹرف بچھانے کی منظوری دے دی ہے.جس لےبعد اب تک چارسدہ اور پشاور میں نئے ٹرف بچھادیئےگئےہیں.ڈی آئی خان اورکوہاٹ میں مئی اور سوات کےکھلاڑیوں کےلئےٹرف جون میں میّسرآئےگی.
ایبٹ آباد اورنوشہرہ میں دسمبرتک ٹرف بچھانےکاعمل مکمل کرلیا جائےگا.