جمعہ, 26 اپریل 2024


ٹی 20 ورلڈکپ: وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوجیت کےلیے131 رنزکاہدف

عمان: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مد مقابل ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز لینڈلی سمن اور فلیچر نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل بھی صرف 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کے باعث صرف 63 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں صرف ہٹ مئیر اور کیرن پولارڈ کے درمیان شراکت قائم ہوئی جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 130 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ میچز کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 24 تاریخ کو ہی بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment