جمعرات, 21 نومبر 2024


کامن ویلتھ گیمزکی کوئنزبیٹن ریلےکراچی پہنچ گئی

کراچی: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوگیا۔

بیٹن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب میمن نے خیرمقدم کیا، منعقدہ تقریب میں پی او اے کے صدر جنرل(ر ) سید عارف حسن نے ریلے ان کے حوالے کی۔

معروف کھلاڑیوں نے ریلے تھامی، ان میں اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب اور انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اوراسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

اظہارِ خیال کرنے والوں میں کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈوسن بھی شامل تھے۔

بعدازاں کوئنز بیٹن ریلے کی نمائش ہوئی، ریلے کو یونیورسٹی کےقائد اعظم میوزیم بھی لے جایا گیا، آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment