ھفتہ, 20 اپریل 2024


آسٹریلیوی ٹیم کےاسپن بولنگ کوچ دورہ پاکستان میں ساتھ نہیں ہونگے

دورہ پاکستان میں آسٹریلیوی ٹیم کے بھارتی اسپن بولنگ کوچ پاکستان نہیں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کوچ سری دھرن سری رام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آسٹریلیا کی ٹیم اسپن بولنگ کوچ کے بغیر ہی پاکستان آئے گی۔

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں کہ معاملات طے پا سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment