جمعہ, 19 اپریل 2024


رمیزراجہ نےگراس روٹ لیول پرکرکٹ کےکھیل کوتباہ کردیاہے،سلمان بٹ

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجا پر تنقید کےنشترچلادیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اپنے دور میں سوائے تقریروں کے کوئی کام کرکے نہیں دیکھایا، البتہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو تباہ کردیا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مجھے بتائیں رمیز راجا نے بطور پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، جس پر انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو پروموٹ نہیں کیا گیا تو چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک فرنچائز کے پاس مکمل وکٹ کیپر موجود نہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے دور میں فرنچائز معاملات میں بھی شکوک و شبہات رہے۔

سلمان بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ رمیز راجا خود عہدہ چھوڑ دیں نہیں تو انہیں بھی جلد ہٹادیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment