بدھ, 05 اکتوبر 2022


پاکستان کےخلاف نیدرلینڈاسکواڈکااعلان

نیدرلینڈ: پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیےنیدرلینڈز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا، نیدرلینڈز نے اپنے اسکواڈ میں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز 38 سالہ ویسلے بیریسی کو واپس بلالیا ہے، انہوں نے سال 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین سیریز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہے۔

پاکستانی اسکواڈ
بابراعظم کپتان، شاداب خان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، امام الحق،حارث رؤف، محمد حارث، خوشدل شاہ،محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

نیدرلینڈ اسکواڈ
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، موسیٰ احمد، شاریز احمد، ویسلے بیریسی، ارناو جین، لوگن وین بیک، ٹام کوپر، آرین دت، ویو کنگما، ریان کلین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment