جمعہ, 22 نومبر 2024


سیمی فائنل سےقبل کپتان بابراعظم نےاکیلےگھنٹوں پریکٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل کپتان بابراعظم نےاکیلے گھنٹوں پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل آج قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے، البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔

بابراعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی جس دوران مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment