کراچی: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک ناکامی پرسابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نےآئی پی ایل پر سوال اٹھا دیے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب سے آئی پی ایل شروع ہوئی بلو شرٹس نے کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں جیتا، بولنگ کی پریشانی کا سبب آئی پی ایل ہی ہے،اگر بولرز زیادہ رفتار سے بولنگ کرتے تو انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے تھے لیکن ٹیم کے پاس حقیقی پیسرز نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ اویس خان اور عمران ملک تواترسے 145 کلومیٹر فی گھنٹے سے بولنگ کرتے ہیں لیکن فاسٹ بولرز آئی پی ایل کا ایک سیزن کھیلنے کے بعد اپنا ردھم کھوبیٹھتے ہیں۔