پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، فخر زمان آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور اس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد فخر زمان کی اگلے میچز میں دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔
پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔