اتوار, 25 فروری 2024


پاکستان سپرلیگ کےنویں ایڈیشن کیلئےٹرافی کی تقریبِ رونمائی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی، خارجی راستے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment