جمعرات, 21 نومبر 2024


بنگلادیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کیسےمیدان میں اترے گی

لاہور: بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کیسے میدان میں اترے گی تفصیلات سامنے آگئی۔

بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کیساتھ میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کیساتھ میدان میں اُترے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پچ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار بتائی جانے لگی۔

اسی طرح اوپننگ کیلئے عبداللہ شفیق کیساتھ نوجوان کھلاڑی کو بھیجا جائے گا، کپتان شان مسعود تین اور بابراعظم کو چوتھی پوزیشن پر کھلایا جائے گا۔

قومی ٹیم میں پاکستان شاہینز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ہریرہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment