بدھ, 09 اکتوبر 2024


عادل راشد نےآسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں تاریخ رقم کردی

انگلش اسپنرعادل راشد نےآسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200ویں وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش اسپنر عادل راشد نے 28ویں اوور میں گلین میکسویل کو 7 رنز پر آؤٹ کرکے 200 وکٹوں کا سنگ میل حاصل کیا۔

راشد خان واحد اسپنر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل معین علی (111) اور گریم سوان (104) وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سال 2009 میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والے عادل راشد کو 6 سال بعد دوبارہ موقع ملا اور وائٹ بال ٹیم کا حصہ بنے اور معین علی کیساتھ انگلش ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

عادل راشد کی شاندار بالنگ کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے میں ناکام رہی اور مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment