بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت نظم الحسن شانتو کے سپرد کی گئی ہے۔
انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش ایشیائی ٹیموں میں چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔
میگا ایونٹ کیلئے سابق کپتان اور سینئیر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 15 رکنی اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
نجم الحسن شانتو(کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین ایمون، نسیم احمد، تنظیم حسن نثاقب، نسیم احمد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن دوسری بار بھی بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد انکی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ اٹھ گیا تھا۔