بدھ, 08 جنوری 2025


اقلیتی طلباکےلئےاسکالرشپ کااعلان

بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام، چیف ایگزیکٹو آفیسر بیف محمد زکریا خان نورزئی کے ہدایت پر اسسٹنٹ منیجر بیف سنزر خان کی نگرانی میں کرسچن گلوریس چرچ میں اقلیتی طلبا کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ منیجر بیف نے سیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ اس اسکیم کے تحت  کو بلوچستان اور پاکستان کے بہترین کیڈٹ کالجز اور رہائشی اسکولز میں مکمل فنڈنگ فراہم کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں اس اسکیم کے ذریعے 37 طلبا کو منتخب کیا گیا تھا، جبکہ سال 2025 کے لیے مزید 50 طلبا کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے لہذا یہ اقدام اقلیتی طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کی ایک شاندار مثال ہے پروگرام کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی کے پاسٹر اکرم برکت، صبا عامر اور دیگر ارکان نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کو سراہا اور بلوچستان ایجوکیشن ایڈومنٹ فنڈبلوچستان کے اقلیتی طلبا کے لیے بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ اسکیم کے حوالے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment