جمعرات, 10 اکتوبر 2024


"گرین ٹیم " کی تاریخی فتح! سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمزٹی وی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی.ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.تفصیلات کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے آئی تو اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک 63 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 150 رنز تھا. پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین اسٹوکس دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز بناکر یاسر کی گیند پر آئوٹ ہوگئے انھیں بھی سرفراز نے اسٹمپ آئوٹ کیا. اورانگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی.پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرکے آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے اسے قبل 2006 میں پاکستان نے مختصر عرصے کے لیے یہ پوزیشن حاصل کی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment