جمعہ, 20 ستمبر 2024


وہاب کا ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے آفریدی پر انحصار۔

ایمز(کھیل)فاسٹ باﺅلر وہاب ریاز پر امید ہیں کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی اور وہ ایگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے سکیں گے۔مہمان ٹیم نے حال ہی میں چار ونڈے میچوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 3-1سے سیریز اپنے نام کی ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ زمبابوے کے خلاف ستمبر میں کھیلا تھا اور ریاز سمجھتے ہیں کہ جمعرات سے دبئی میں شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچووں کی سیریز کیلئے بوم بوم کی واپسی فائدہ مند ہوگی۔فاسٹ باﺅلر نے جمعرات کو اسپورٹس 360 سے گفتگو میں کہا ©' باﺅلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں با صلاحیت آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔اس فارمیٹ میں جب شاہد آفریدی جیسا پلیئر قیادت کرے تو ہمیں بڑی امید ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔وہاب تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ اگلے سال انڈیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل انگلینڈ کے خلاف رواں ہفتے شروع ہونے والے اس ایک بڑے امتحان میں گرین شرٹس اچھا کھیلیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment