ایمز(کھیل)پاکستان اور ہندستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کا انعقاد سری لنکا میںکرانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور دونو بورڈزاپنی حکومتوں کی اجازت کے بعد اس ماہ کے آخر میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔ پی سی بی کے مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی کہ پی سی بی اور ہندوستانی بورڈ نے دسمبر میں سیریز کا انعقاد سری لنکا میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں باضابطہ اعلان دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کی اجازت سے رواں ماہ کے آخر میں کرینگے۔مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی کہ اتوار کو دبئی کے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور ششانک منوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہندوستان نے آخری کوشش کے طور پر سیریز کے اپنے ملک میں انعقاد جبکہ پی سی بی نے یو اے ای میں منعقد کرانے کی کوشش کیں لیکن دونوں فریقین ایک دوسرے کو نارازض نہ کر سکے۔اس کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کا معاملہ زیر غور آیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے بجائے سری لنکا کو ترجیع دی جسے بی سی سی آئی نے بھی بحیثیت نیوٹرل وینیو تسلیم کرتے ہوئے سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔