جمعہ, 22 نومبر 2024


پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست۔

ایمزٹی وی(کھیل)انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی بر تری حاصل کرلی۔دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ ابتداءمیں درست ثابت نہ ہوا اور انگلش ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بناسکی ۔انگلینڈ کے ایلکس ہیلز آٹھ ،جیسن روئے نو اور معین علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔تاہم اس کے بعد کپتان آئن مورگن اور جیمزونس نے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کیلئے 76 رنز کی شراکت قائم کی،وہاب ریاض کی شاندارباﺅلنگ کے نتیجے میں جیمزونس 41 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے،لیکن نئے بلے باز سیم بلنگ نے وکٹ گرنے کے باوجود رنز بنانے کی رفتار میں کمی نہ آنے دی اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہتر مجوعے تک رسائی دلائی،اننگ کی آخری گیند پر بلنگ کے آﺅٹ ہونے سے قبل انگلینڈ 160 رنز کے مجموعے تک رسائی حاصل کر چکی تھی،بلنگ نے 24 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ مورگن نے 45 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔جواب میں پاکستانی اننگ کا آغاز نا قابلِ یقین تھا 25 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ اسکور 42 تک پہنچا تو محمد رضوان کی شکل میں پاکستان کو چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔اس موقع پر صہیب مقصود اور عمر اکمل نے چند ہاتھ دکھائے لیکن 74 کے اسکور پر صہیب مقصود کی غلطی کی وجہ سے عمر اکمل کو اپنی وکٹ گنوانی پڑی۔کپتان شاہد آفریدی نے مشکلات میں گِھری ٹیم کو تنہا چھوڑ کر دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے جبکہ اسی اوور میں صہیب مقصود ایک وائیڈ گیند پر اسٹم ہوئے تو پاکستان 75 رنز پر سات وکٹیں گنوا چکا تھا ۔اس موقع پر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ قومی ٹیم محض رنز کی مہمان ثابت ہوگی لیکن ٹیل اینڈرز نے پاکستان کو بڑی خفت سے بچا لیا۔انور علی نے دو چھکے لگائے اسی کوشش میں وہ لیام پلنگ کو وکٹ دے بیٹھے۔100 رنز پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے نویں وکٹ کیلئے 45رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی معمولی سی امید باندھی لیکن انگلینڈ کی باﺅلنگ کے سبب قومی ٹیم 14 رنز قبل ہمت ہار کر 146 رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے میچ میں14 رنز سے فتح اپنے نام کرنے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0-1 کی بر تری حاصل کر لی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment