اتوار, 08 ستمبر 2024


بھارتیوں نے مہمانوں پر حملہ کردیا

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارت میں جاری ہاکی مینز لیگ میں ارجنٹائن نے بھارت کو 3 گول سے شکست دے دی۔روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی شائقین سے ہار برادشت نہ ہوئی اور بوکھلاہٹ کے شکارمشتعل شائقین نے مہمان ٹیم کی گاڑی پرحملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میچ جیتنے کے بعد جب مہمان ارجنٹائن کی ٹیم ہوٹل کی جانب رواں درواں تھی کہ راستے میں مشتعل شائقین نے ان کی وین پر پتھراؤ کردیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی پھرتی سے ٹیم کو ہوٹل تک پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے مشتعل ہجوم کے حملے میں کسی کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بھارتی شہررائے پورکے سردارولی بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی مینزلیگ کے ایک میچ میں مہمان ارجنٹائن نے بھارت کو باآسانی 3 گول سے شکست دی اورمیچ کے دوران میزبان ٹیم مقابلہ بھی کرتی نہیں دکھائی دی اور دونوں ہاف میں مہمان ٹیم ہی گیم پر چھائی رہی، ارجنٹائن کے پے درپے حملوں سے بھارتی کھلاڑیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ گیند کو اپنے پاس رکھنے کے لئے صرف میدان میں ہاکیاں ہی لہراتے رہے۔واضح رہے بھارت میں غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جب شائقین نے اپنی ٹیم کی شکست کو قریب دیکھا تو گراؤنڈ میں کچرا پھینکنا شروع کردیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment