جمعہ, 03 مئی 2024


عامر کے ساتھ کھلاڑیوں کے معاملات حل ہوچکے، انتخاب عالم

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ بھی ختم ہوگیا ہے، ٹیم10 جنوری کو روانہ ہوگی ۔ منیجر انتخاب عالم نے کہاہے کہ عامر کے ساتھ کھلاڑیوں کے معاملات حل ہوچکے ،انہیں ویزہ بھی مل گیا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہےکہ دورہ نیوزی لینڈ کامیاب رہے گا۔ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ مل گیا ہے اور محمدعامرکے ساتھ کھلاڑیوں کےکھیلنے کےمعاملات حل ہوچکےہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، پاکستان ٹیم 15جنوری کو ٹی20 سے دورے کا آغاز کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment