جمعرات, 29 فروری 2024


گرین ٹیم کی شکست کا بدترین انجام!

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کی پوزیشن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کی پوزیشن میں بہتری آئی تھی اور قومی ٹیم پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی تھی لیکن صرف ایک روز اس پوزیشن کا مزا چکھنے کے بعد دوبارہ پرانی پوزیشن پر واپس آنا پڑا۔

   ذرائع کے مطابق اگر پاکستان نے سیریز کا تیسرا  میچ جیت لیا تو دوبارہ پانچویں پوزیشن حاصل کر لے گا لیکن دوسری صورت میں اسے ساتویں پوزیشن پر جانا پڑے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر آ جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment