ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی لیونل میسی نے بہترین فٹبالر کے لیے فیفا کا 'بیلن ڈی' اور ایوارڈ 2015' جیت لیا ہے۔ارجنٹائن کی قومی ٹیم اور بارسلونا کلب کے فارورڈ لیونل میسی نے اپنے غیر معمولی کیرئیر میں یہ ایوارڈ پانچویں مرتبہ حاصل کیا ہے۔
انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے سالانہ بیلن ڈی اور ایوارڈ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان پیر کی شام سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، جہاں لیونل میسی نے دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ وصول کیا۔ اس ایوارڈ کے لیے لیونل میسی کا اصل مقابلہ ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو اور برازیلی کھلاڑی نیمار کے ساتھ تھا۔
چھٹے سالانہ بیلن ڈی اور ایوارڈ میں فیفا 'وومن ورلڈ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ' امریکی کھلاڑی کارلی لوئڈ کو پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بارسلونا کلب کے کوچ لوئیس این ریکے نے 'ورلڈ کوچ آف دی ائیر' اور 'وومن کوچ آف دی ائیر' کے لیے امریکی کوچ جل ایلس کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔
نئ نسل کے معروف کھلاڑی میسی کو2015 ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فٹ بال کی دنیا کا بہترین کھلاڑی کا بین الاقوامی اعزاز ان کی 12 ماہ کی شاندار کارکردگی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔میسی نے 2015ء میں مجموعی طور پر ارجنٹائن کی قومی ٹیم اور بارسلونا کلب کے لیے کھیلے گئے مقابلوں میں کل52 گول اسکور کیے۔ انھوں نے پچھلے سال بارسلونا کلب کے لیے 53 میچز کھیلے اور 48 گول اسکور کیے ہیں اور شراکت کے ساتھ مزید 23 گول کیے ہیں۔ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق سال کے بہترین گول کے لیے 'پوزکاس ایوارڈ 'برازیلین فارورڈ وینڈل لیرا کو پیش کیا گیا۔
گولڈن گول آف دی ائیر کے لیے فیفا ڈاٹ کام پر 1.6 ملین ووٹ ڈالے گئے تھے، جس میں برازیلین کھلاڑی کے گول کے حق میں46.7 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے بعد سب سے زیادہ ووٹ میسی کے گول کے حق میں پڑے جنھوں نے مجموعی طور پر 33.3 ووٹ حاصل کیے۔ ایوارڈ کے لیے نامزد دنیا کے بہترین فٹبالر کے لیے دنیا بھر کی165 قومی ٹیموں کے کوچز۔162 فٹبال کی قومی ٹیموں کے کپتانوں اور 171 بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اپنا ووٹ فیفا ڈاٹ کام پر کاسٹ کیا تھا۔
فاتح کھلاڑی لیونل میسی نے 41.33 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابلے میں کرسچیانو رونالڈو نے 27.76 فیصد اور برازیلین فٹبالر نیمار نے7.86 فیصد ووٹ حاصل کیے۔28سالہ کھلاڑی میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنھیں بیلن ڈی اور ایوارڈ تین سے زائد مرتبہ پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس سے قبل پہلی مرتبہ2009 میں 'پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ' جیتا تھا، اس کے علاوہ وہ 2011ء، 2012ء اور 2013ء میں مسلسل تین مرتبہ بہترین فٹبالر کے لیے بیلن ڈی اور ایوارڈ 2015ء جیت چکے ہیں۔
گزشتہ برس یہ ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو نےحاصل کیا تھا وہ اب تک تین مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈ وصول کر چکے ہیں۔ مسیی 2012ء میں مجموعی طور پر 91 گول اسکور کیے اور ایک سال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا ان سے پہلے یہ ریکارڈ فٹبالر گرڈ مولر کے پاس تھا۔