ھفتہ, 11 مئی 2024


فیفا ورلڈ کپ 2018 میںپاکستانی فٹبال استعمال ہوگی، روسی سفیر

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق روس کے سفیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنی فٹ بالز استعمال ہوں گی۔
روسی سفیر نے فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ کھیلوں کے معیاری سامان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان میں بنے فٹ بالز دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک دنیا بھرکے کھیلوں کے میدانوں میں تہلکا مچایا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment