بدھ, 30 اکتوبر 2024


بنگلہ دیشی سفارتخانےکا پاکستانی گول کیپر منصور احمد کو ویزا دینے سے انکار

ایمز ٹی وی(اسپو رٹس)پاکستان کے سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ  بنگلہ دیشی سفارتخانے نے انھیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا لہذا وہ اب ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ  کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔

یہ مقابلے آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہیں، منصور نے بتایا کہ میں تقریباً دو ہفتوں سے بنگلہ دیشی ویزا ملنے کا انتظار کررہا تھا لیکن اب مجھے بتایا گیا کہ وہ مجھے ویزا نہیں دے رہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے قبل بنگلہ دیشی ایمبیسی نے مجھے کہا تھا کہ فارن آفس کے ڈی جی کی منظوری ملنے پر ویزا جاری کردیاجائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment