ایمزٹی وی(اسپورٹس) وقار یونس کی بطور کوچ ناکامیوں کا سلسہ دراز ہوگیا، ان کی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان نے 10میں سے 7 ون ڈے سیریز ہاری ہیں۔
کئی اسٹار کھلاڑیوں سے محروم سری لنکن ٹیم کیخلاف سیریز میں فتح واحد بڑی کامیابی ہے، اس کے علاوہ تمام مضبوط ٹیموں نے گرین شرٹس کو شکستوں سے دوچار کیا، دوسری جانب اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 6 میں سے تیسری ون ڈے سیریز ہاری ہے، ہیڈ کوچ کی افادیت پر بھی سوالیہ نشان گہرے ہوتے جارہے ہیں، کبھی مستقبل کی امید سمجھے جانے والے احمد شہزاد اعتماد متزلزل ہونے کے بعد ناکام بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوچکے، اظہرعلی بھی بڑی اننگز نہ کھیلنے کے سبب دباؤ کا شکار ہیں، ٹیل اینڈرز وکٹ پر قیام بھول چکے، مجموعی طور بیٹنگ کی کارکردگی میں تسلسل نظر نہیں آتا، ٹیم میں لیفٹ آرم بولرز کی بھرمار ہے لیکن اہم مواقع پر ان کی صلاحیتیں بیکار ہوجاتی ہیں۔