ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کے باعث جرمانہ کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ کی ٹیم سلو اوور رن ریٹ کی وجہ سے بھی نرغے میں آ گئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سننسی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست تو دیدی لیکن ان کی خوشی جرمانوں کی وجہ سے ماند پڑ گئی ۔ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں جہاں شائقین کے دلوں کی دھڑکن تیز رہی وہیں گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی بھی پریشر میں نظر آئے ۔ امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے احمد شہزاد پر میچ فیس کا 20 اور اور کیون پیٹرسن پر 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے بھی کوئٹہ کی ٹیم کو میچ فیس میں 10 فیصد کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔