جمعرات, 25 اپریل 2024


پی ایس ایل کی طرح ٹینس کی لیگ کا بھی انعقاد ہونا چاہیئے،اعصام الحق

ایمزٹی وی (اسپورٹس) ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستانی عوام کو متحد کردیا، ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی مبارکباد کی مستحق ہے پی ایس ایل کے تیسرے پلے آف میچ کے دوران دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ بڑا ایونٹ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خوشیوں کا موقع مل رہا ہے، محب  وطن پاکستانی ہوں اور لیگ کے کامیاب انعقاد کی جتنی مجھے خوشی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ  شاہد آفریدی میرے فیورٹ کھلاڑی اور کپتان ہیں لیکن وسیم اکرم کی وجہ سے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرح ٹینس کی لیگ کا انعقاد بھی ہوناچاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment