جمعہ, 22 نومبر 2024


چیئر مین بورڈ کا قومی ٹیم کو مفید مشورہ

 ایمزٹی وی(اسپورٹس)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی کرکٹرز کو پراٹھے کم کھانے کا مشورہ دیدیا تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں موجود سابق سفارتکار نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے میچ ہمیشہ سخت ہوتا ہے تاہم اس کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں، انھوں نے پلیئرز کو یہ ہدایت بھی کی کہ خود کو فٹ اور ہلکا پھلکا رکھنے کیلیے پراٹھے زیادہ نہ کھائیں واضح رہے کہ وسیم اکرم نے بھی اس طرح کا ڈائیٹ پلان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی خوراک میں دیسی گھی کا استعمال بہت کم کرا دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment