ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 مارچ کو شیڈول مقابلے کا انعقاد کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیا جائیگا، مخالفت میں احتجاج ، ریلیاں اور دھرنے دیے جائینگے جبکہ دوسری جانب ہماچل پردیش کے وزیراعلی ویربھادرا سنگھ نے بی سی سی آئی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پٹھان کوٹ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کا تعلق دھرم شالا سے تھا، اس لیے یہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دینگے پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے صدر سکھوندر سکھو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے مخالف نہیں لیکن اسے دھرم شالا میں نہیں ہونے دینگے، بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اس حوالے سے واضح اعلان کریں، پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی فیملیزکے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میچ کو منسوخ یا مقام تبدیل کیا جائے دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری نظر میں سیاست اور کھیل الگ الگ چیزیں ہیں،دھمکیاں تو آتی رہتی ہیں لیکن یہ کوئی اچھی بات نہیں، قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے بورڈ کو حکومت سے اجازت مل چکی ہے،آئی سی سی کو بھارت میں خطرات سے آگاہ کردیا، سیکیورٹی فراہم کرنا میزبان بھارت کی ذمہ داری ہے، بی سی سی آئی کو بھی تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں، ہم میگاایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم بھجوائیں گے.