جمعہ, 22 نومبر 2024


ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیمیں میدان مارنے کے لئے تیار

ایمزٹی وی (اسپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز آج سے بھارت میں شروع ہوگا۔تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے 10 ممبر ممالک کے علاوہ دیگر 6 ایسوسی ایٹس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ “اے” میں بنگلادیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور عمان جب کہ گروپ “بی” میں افغانستان، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہرگروپ سے کامیاب ہونے والی ایک ایک ٹیم اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرجائے گی پہلے سے کوالیفائنگ ٹیموں کو بھی دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں گروپ “اے” میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور  گروپ “بی” سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہوگی اسی طرح گروپ “بی” میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور گروپ اے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ہوگی بھارت کے شہر ناگپور میں ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے اور گروپ بی میں شامل اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ افغانستان اور ہانگ کانگ کا میچ زمبابوے سے ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment