ھفتہ, 04 مئی 2024


بھارت اور نیوزی لینڈ مد مقابل

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوینٹی سپر ٹین مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے آج سے بھارت میں شروع ہو رہے ہیں۔ افتتاحی روز میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے ناگپور میں شروع ہو گا۔ دس ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو پاکستان بھارت، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے۔ میگا ایونٹ کے گروپ میچز اٹھائیس مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا پہلا سیمی فائنل تیس مارچ کو دہلی اور دوسرا اکتیس مارچ کو ممبئی میں ہو گا۔ ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل تین اپریل کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment