ایمز ٹی وی (کھیل) رائل چیلنجرز بنگلور کے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں جمیکا واپس لوٹ گئے۔ . ان کی پارٹنر نتاشا بیرج کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع اور گیل اس موقع پر وہاں رہنا چاہتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپنر بدھ کو ممبئی انڈینز اور جمعے کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔