جمعہ, 22 نومبر 2024


پیٹر مورس کی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق انگلش کوچ اور ناٹنگھم شائر کے کنسلٹنٹ پیٹر مورس پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وقار یونس کے متبادل کے طور پر 5 غیر ملکی کوچز میں سے ایک امیدوار سابق انگلش کوچ پیٹر مورس بھی شامل تھے لیکن انھوں نے گرین شرٹس کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہونے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں پیٹر مورس کا کہنا تھا کہ جب مجھ سے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے رابطہ کیا گیا تو بہت خوش تھا کہ مجھے ایک بہت ہی دلچسپ ٹیم کے لئے انتہائی اہم رول کرنے کا موقع مل رہا ہے لیکن بہت سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اس اہم ذمہ داری کے لئے یہ موزوں وقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ناٹنگھم شائر کے ساتھ معاہدہ ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ بھی خوش ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment