بدھ, 29 مئی 2024


سیرینا ولیمز نے کتے کا کھانا کھالیا

 
ایمز ٹی وی (کھیل) ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انھوں نے اپنے پالتو کتے کا کھانا کھایا تھا۔ سرینا ولیمز نے اطالوی شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے پالتو کتے کے لیے کھانا منگوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں یہ کھانا بہت اچھا لگ رہا تھا س لئے انہوں نے ایک چمچ بھر کر کھا لیا۔ سیرینا ولیمز کے مطابق اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا۔ سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے۔ انھیں اس کے اوپر لکھنا چاہیے تھا۔ اس کے اثرات دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئے جب انھوں بیت الخلا جانا پڑا۔ تاہم وہ ان کی طبیعت جلد سنبھل گئی اور اس کے اگلے روز انھوں نے روم میں جاری اٹالین اوپن ٹورنامنٹ کے میچ کامیابی حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment