ایمزٹی وی(کھیل) کوپا امریکا کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں ہاک آئی کو کیمرہ ری پلے سسٹم کے سپلائر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہاک آئی سسٹم کا گزشتہ سال کینیڈا میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں استعمال کیا گیا تھا اور یوئیفا کے ساتھ ساتھ انگلش پریمیئر لیگ، جرمن بنڈس لیگا اور اٹالین سیریز بھی اس کا استعمال کرتی ہے اس سسٹم کے تحت کوپا امریکا کے میچز کی میزبانی کرنے والے تمام 10 اسٹیڈیم کی ہر گول پوسٹ پر سات کیمرے نصب کیے جائیں گے جس میں وائبریشن اور تصویری سگنل کا استعمال کیا جائے گا۔ جیسے ہی گیند گول لائن کراس کرے گی امپائر کے ہاتھ میں موجود گھڑی میں محض ایک سیکنڈ بعد ہی گول کا اشارہ آ جائے گا۔ کوپا امریکا کی 100ویں سالگرہ کے ایڈیشن کے خصوصی ایونٹ کی میزبانی 3 جون سے امریکا کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا، برازیل، یوراگوئے سمیت دیگر ٹیموں کے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز لیونل میسی، نیمار، لوئس سواریز، جیمز روڈرگز اور دیگر شرکت کریں گے۔