ایمزٹی وی (کراچی) قبل ازیں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی نے 2 روزہ ٹرائلز کے بعد 13 نومبر کو 20 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، قوی امکان ہے کہ ایونٹ میں محمد عمران ٹیم کے کپتان رہیں گے، ہالینڈ میں لیگ کھیل کرگذشتہ دنوں واپس آنے والے راشد محمود اور رضوان سینئر کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے، چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی جمعرات کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز ایازمحمود، خالد بشیر، مصدق حسین اور چوہدری محمد ارشد کے ہمراہ قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد بھی موجود ہوں گے،چیمپئنزٹرافی بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں 6 سے 14 دسمبر تک شیڈول ہے، قبل ازیں منتخب20 ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، امجد علی، محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، راشد محمود، رضوان جونیئر، زوہیب اشرف اور تصور عباس، شفقت رسول، وقاص شریف، عمربھٹہ، دلبراحمد، رضوان سینئر، علی شان، ارسلان قادر، اظفر یعقوب اور رضوان علی شامل ہیں، مظہرعباس، مبشرعلی، ابوبکر، عاطف مشتاق، رانا محمد عمیر، نوحیز زاہد ملک، شان ارشاد، محمد نوید اور محمد عتیق جونیئر اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہیں، دریں اثنا کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ کے مطابق قومی اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی کیمپ اختتام پذیر ہوجائے گا، بعدازاں قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے 2 دسمبر کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوجائے گی۔