جمعہ, 03 مئی 2024

Displaying items by tag: cancer

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر کئی ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 45 فیصد تک کمی کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے89 ادویات کے مالیکیولز کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کم سے کم 15 فیصد جب کہ زیادہ سے زیادہ 45 فیصد تک کمی کردی گئی ہے. ان میں دل کی مختلف اقسام کے امراض، دماغی امراض، کینسر ،پیٹ کے امراض، بچوں کے بخار، اینٹی بائیوٹیک ،سانس یا دمہ کے مرض کی ادویات شامل ہیں

 کراچی:محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے دوران صوبے بھر میں گٹکے، ماوے اور مین پوری کی وجہ سے پونے 2 لاکھ افراد منہ کے کینسر کا شکار ہوئے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا اور مین پوری جیسی اشیاء پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

ڈائریکٹر جنرل صحت نے اپنی رپورٹ عدالت می جمع کرائی۔ جس کے مطابق پورے صوبے میں گزشتہ 5 برس کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کینسر کا شکار ہوئے۔ اس طرح یومیہ یہ تعداد کم و بیش 3 ہزار بنتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سول اسپتال کراچی میں 83 ہزار مریض علاج کے لئے آئے۔ لاڑکانہ میں 14 ہزار 534، نورین اسپتال بے نظیر آباد میں 13 ہزار مریضوں کو لایا گیا۔ کرن اسپتال کراچی میں 6500، نمرا جامشورو میں 13753 مریض آئے۔ بیت السکون اسپتال کراچی میں 16000 مریضوں کو لایا گیا۔ جناح اسپتال نے سندھ حکومت سے فوری طور پر 600 ملین روپے گرانٹ مانگ لی ہے۔

صوبے میں خطرناک حد کینسر کے کیسز سامنے آنے پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر قابو پایا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی گٹکے پر پابندی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے۔ عدالت نے جناح اسپتال کے لئے فوری اسپیشل فنڈ ریلیز بھی کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو فوری طور پر جناح اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل کینسر اتھارٹی بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

بیجنگ: آپ کے ہمارے گھر میں عام استعمال ہونے والی مشہور سبزیاں لہسن اور پیاز ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہیں اور اب کینسر کےخلاف ان کی افادیت سامنے آگئی ہے۔ ان کےعلاوہ گندنا( لیکس)، ہری پیاز، اور اس نسل سے تعلق رکھنے والی دیگر سبزیاں بھی سرطان جیسے موذی مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ ایلیئم سبزیاں ہیں۔ ان میں فلیوینولز، ا?رگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطانی (کینسر) خلیات کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

چائنا میڈیکل یونیورسٹی میں واقع فرسٹ ہاسپٹل کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر ا ان سبزیوں کی تعداد بڑھادی جائے تو لوگ آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اسے بوویل کینسر بھی کہتے ہیں جو امریکا میں پایا جانے والا تیسرا عام کینسر ہے۔ ہم جانتے ہیں جہاں سرخ گوشت اور دیگر غذاو¿ں کی بہتات کینسر کی وجہ بنتی ہے تو دیگر سبزیاں اور پھل سرطان کو روک بھی سکتے ہیں۔

ماہرین نے ان کے لیے آنتوں اور معدے کے سرطان میں مبتلا 833 مریضوں اور دیگر صحتمند 833 رضاکاروں سے ان کے کھانے پینے کی عادات پر ایک طویل نامہ سوالنامہ پر کرایا تو معلوم ہوا کہ لہسن اور پیاز کھانے کی عادت بڑی حد تک معدے کے سرطان کو روکتی ہے۔ اس طرح لہسن اور پیاز کا استعمال اس طرح کے سرطان کو 80 فیصد تک روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین ایک عرصے سے کہہ رہے کہ ایلیئم کی حامل سبزیاں کینسر کو روکتی ہیں اور اس مختصر مطالعے سے یہ بات سا منے آگ ہے

 

 

پاکستان کی مشہور خاتون شیف فاطمہ علی کینسر کے خلاف جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں اپنا شیف بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے نیویارک کا رخ کیا اور کھانے بنانے کی تربیت دینے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ انسٹیٹیوٹ سے تربیت حاصل کی۔ فاطمہ نے کھانا بنانے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور وہ فوڈ نیٹ ورک کا ٹی وی شو ’چوپڈ‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ دو سال قبل ڈاکٹرز نے فاطمہ علی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد انہوں نے ہمت و بہادری سے کینسر کو شکست دی لیکن گزشتہ سال ایک بار پھر ان میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔

کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ کرنے والی فاطمہ کو ڈاکٹرز نے ایک سال کی زندگی کی خبر سناکر ان پر بم گرادیا تھا جس کے بعد بہادر و باہمت فاطمہ نے اپنی بقیہ زندگی بھرپور انداز میں گزارنے کی ٹھانی اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کی۔ لیکن آج یہ باہمت و بہادر فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار کر دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ فاطمہ علی کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں

جب وی میٹ‘،’حیدر‘ اور اڑتا پنجاب‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 37 سالہ اداکار شاہد کپور سے متعلق بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور (اسٹمک کینسر) معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں شاہد کپور فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔
تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے ا±نہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ ا?خر اس خبر کی بنیاد کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے؟‘
دوسری جانب اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے ہوئے نظر ا?رہے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں

 

 

اکثر لوگ مقبول ویڈیو ایپ یوٹیوب سے دیکھ کر پرواسٹیٹ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے بعد خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد کسی بھی بیماری کے علاج کے لئے ڈاکٹر گوگل یا یوٹیوب ویڈیو ز سے مدد لیتے ہیں لیکن اکثر اوقعات یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پرواسٹیٹ کینسر (غدود مثانے کے کینسر) کے علاج پر مبنی 77 فیصد یوٹیوب ویڈیوز غلط معلومات فراہم کر رہی ہیں یہ گمراہ کن ویڈیوز مردوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ انہیں اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور اس کا علاج ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نسخوں کی مدد سے ممکن ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے محققین نے انٹرنیٹ کا سہارا لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے.

 

 

.
لندن: کینسر کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں مگر حال ہی میں جگر کے سرطان سے بچاؤ کے لیے تحقیقات کی گئیں جس میں زعفران کو مرض سے نجات کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا
کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے، جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم طبی ماہرین نے گھریلو مسالے کے استعمال سے جگر کے کینسر کا علاج دریافت کرلیا۔
حال ہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’’زعفران‘‘ جگر کے لیے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا ’بایو مالیکیول‘جگر کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے

 

 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رنز کو کینسر کا مرض ہے جسکے باعث انھوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیر آباد کہ دیاہے لیکن آج سوشل میڈیا چند تصاویر پھیلائی جارہی ہیں کہ رومن رینز کا کینسر سے انتقال ہوگیا ہےجبکہ اصل حقیقت میں رومن رینز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انکا علاج کچھ ہفتوں سے جاری ہے۔ اس خبر سے متعلق ایک تصویر بھی گردش کرہی ہے کہ جس میں کئی ریسلرز نے ایک تابوت اٹھایا رکھا ہے اصل میں وہ تابوت رومن رینز کا نہیں بلکہ آنجہانی ریسلر بگ ڈیڈی کا ہے جن کا انتقال 2014 میں ہوا تھا۔ ایک اور معروف ریسلر سیٹھ رولنز نے کہا کہ رومن رنز انکے بھائی کی طرح ہیں وہ انکا خیال رکھ رہے ہیں اور ہر دو گھنٹے بعدانھیں دیکھنے جاتے ہیں وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں

 

 

امریکا میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن کے تحت ہونے والی ریسرچ میں موبائل فون اور کینسر کے درمیان تعلق کا واضح ثبوت مل گیا۔ نیشنل ٹوکسی کولوجی پروگرام کے تحت چوہوں پر طویل عرصے سے تحقیق جاری تھی جس کے نتائج کے مطابق موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے متاثرہ چوہوں میں کینسرکی بیماری پائی گئی۔ اس کے علاوہ میل چوہوں میں دماغ اور گردوں کے ٹیومر کے بھی ثبوت ملے، جبکہ فیمیل چوہوں میں کینسر کے ثبوت زیادہ واضح نہیں ہیں۔

 

Page 1 of 7