اتوار, 24 نومبر 2024


شاہ لطیف یونیورسٹی میں افسران کا اجلاس

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے انتظامی شعبوں کے سربراہوں اور تدریسی شعبوں کے افسران کا اجلاس پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آئی ایس او سرٹیفیکٹس سے یونیورسٹی کی حکمرانی کو مضبو ط کرنے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

پرووائیس چانسلر نے اجلاس میں شریک افراد سے یونیورسٹی کے تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے تجاویز لیں طویل گفت و شنید کے بعد تمام انتظامی شعبوں و فیکلٹیوں میں بہتری لانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں سید راحیل جمال شاہ،پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری،پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا عابدی اور دیگرنے شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment