Monday, 07 October 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ملالہ یوسف زئی کا نیا وڈیو لنک جاری

ایمزٹی وی (تعلیم)مہران یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے شاندار تقریب ہوئی جس میں "سوسائیٹی فار وومین انجینئرز " کی بنیاد ڈالی گئی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی پاکستان کی اول نمبر یونیورسٹی ہے جس میں صنفی برابری کی پالیسی منظور کی ہے اور اس پر عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مبارک باد دیتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ تعلیم کے مقاصد کے لئے ایک ہوجائیں اور اپنے اپنے حصہ کی جدوجہد کریں خواتین کی تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے خوف کو مات دے کر تعلیم حاصل کرنے کرنے کا عزم کیا۔ تقریب میں روزی الیاس اور میڈم ممتاز منشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈد سے نوازا گیا جبکہ میڈم روزی الیاس اور میڈم ممتاز منشی نے اپنی تعلیمی تجربات سے آگاہ کیا۔

Share this article

Leave a comment