Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےشعبہ مرکزِمشاورت ورہنمائی کےزیرِاہتمام پانچویں جاب فیئر2022 تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شہر کی 140 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کی اور طلباء کوملازمتوں کے حصول میں مدد، رہنمائی اور دیگر ضروری معلومات اورسہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد سلمان اسلم نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ جاب فیئر کا افتتاح کیا ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی، کاٹی کے صدر محمد سلمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاب فیئر، طلباء کی رہنمائی کے علاوہ ملازمت کے لیے اپنے آپ کو موزوں بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیںدوسری طرف ملازمت کے خواہشمند افراد کو جاب فیئر کے توسط سے صنعتی و کاروباری اداروں سے ملنے اور انھیں اپنی مہارت اور قابلیت و صلاحیت سے آگاہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ جاب فیئر ایک ایساپلیٹ فارم ہے جو صنعتی و کاروباری اداروں اور طلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے فورم طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہجاب فیئر کسی بھی کمپنی کے لیے تعلقات عامہ کا کام کرتی ہے ۔انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اوراس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے صنعتی اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بارے میں بتائیں اور انھیں قائل کریں ۔

جاب فیئر میں رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل،مرکز مشاورت و رہنمائی کے کنوینئر سراج خلجی سمیت، کاٹی کے ممبران، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور: لاہور قلندرزکےاوپنرفخرزمان نےکراچی کنگزکےکپتان بابراعظم کاریکارڈتوڑدیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز یا اس سے زائد رنز اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔

ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔ رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔

فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے۔

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کوعہدےسےہٹانےکاحکم دےدیا

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر احمد قادری کی جانب سے قائم قام وائس چانسلر کو برطرف نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو ہٹانے کی ہدایت کی اور ایک ہفتے میں فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ دیا۔

عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد قائمقام کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پروفیسراحمدقادری نے بتایاکہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر خالد عراقی فیصلے کرتے رہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجیں اور سب سے سینئر پروفیسر کو اس عہدے پر تعینات کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا ۔

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ سمیت دیگر اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے شرکت کی.

اجلاس میں نئے تعلیمی سال 2022-23 کی شروعات نئے سال میں نویں، گیارہویں اور بارہویں میں داخلوں اورامتحانات کا شیڈول، اسپورٹس اور غیرنصابی سرگرمیوں کے علاوہ تعطیلات کے بابت ایجنڈاز پر بحث مباحثہ کیا گیا.

اجلاس کے آغاز میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری کے لیے پیش کئے گئے جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا. اجلاس میں نیا تعلیمی سال شروع کرنے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا گیا.

چوتھی سے آٹھویں کے امتحانات دو مئی سے ہونگےجبکہ نویں اور  سے ہونگے اور ان کا رزلٹ 17 جولائی کو آئے گا. اس حوالے سے بورڈز چیئرمین نے وزیر تعلیم کو یقین دہانی کروائی کہ دو ماہ میں رزلٹ دیں دینگے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی پیپرز میں 40 فیصد MCQs اور 60 فیصد تفصیلی سوالات ہوگیں.

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کہا کہ ہم بہت جلد تمام بورڈز کو او ایم آر مشینیں فراہم کریں گے اور ان کے استعمال کے بابت تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی جبکہ اسی دوراں یکم جولائی میں 31 جولائی تک ہائراسکولوں داخلے میں ہونگے. نئے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 15 جون سے ہونگے اس کے علاوہ سیکریٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ نے کہا کہ انٹر بورڈ کے رزلٹ آتے ہی ہم داخلے شروع کردے دیں گے. موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی.

لاہور : پنجاب پولیس ڈرائیورزاور کانسٹیبل کے لیے بھرتیاں ، ایس این جی ڈی کے مطابق انکی تعلیمی قابلیت کا ٹیسٹ تعلیمی بورڈ میں لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس حوالے سے ایس این جی ڈی سےتجویز بھی طلب کر لی گئی ہے۔تمام بھرتیوں بمعہ لیڈی و میل کانسٹیبل اوردیگر ملازمین کی بھرتی کا ٹیسٹ ان کے ڈیویژن کے مطابق تعلیمی بورڈز لیںگے ایس این جی ڈےنےوزرا کو پابند کیا ہےکہ وہ اپنی تجویز 3روز کے اندر بھجوائیںگے، جواب نہ دینے کی صورت میںتجویزکو بغیر جواب منظور کر لیا جائیگا۔

مہمند: گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول غلنئ کے15 طلباء میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غلنئی پہلا ہائر سکنڈری اسکول ہے جس میں سب سے زیادہ طلبا امیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔

15 طلبا میں اومی کرون کی تصدیق کے بعدضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسررفیق حیات نے اومیکرون سے بچنےکےلئے ضلعی انتظامیہ کو اسکول بند کر نے کا لیٹر جاری کر دیا۔

لاہور: یونیک گروپ آف اسٹیٹیوشنز اور ایوان اقبال کیمپس کے اشتراک سے مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آکسٹن کا کہنا ہے کہ یہ بات افسوس ناک ہے کہ پنجابی زبان بولنے والےہی اپنی زبان کا استعمال کرنے سےہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔پنجابی کو سندھی اور پشتو کی طرح نصاب میں شامل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے

چیرمین یونیک گروپ پروفیسرعبدل منان خرم نے کہا کہ پنجابی زبان مٹھاس سے بھرپور ہےاور ہمیں اس کی ترویج کی لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

پنجابی زبان کے انقلابی شاعر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں رہیں ہمیں پنجابی کے فروغ کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔

پنجابی رہنما سعیدہ دیپ نے کہا پنجابی زبان کے فروغ کے لیے عوامی نمائندگان خصوصی کردار ادا کریں اورپنجابی کےفروغ کے لیےاپنی اواز یں بلند کریں۔پنجابی ریڈیو براڈ کاسٹر مسعود ملہی نے کہا کہ پنجابی زبان کینیڈا،آسٹریلیااور دیگر ترقی پزیر ممالک میں فروغ پا رہی ہے لیکن ہمارے یہاں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

 

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونےکاخدشہ ظاہر کردیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوسکتی ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سےتقریباً400کلومیٹرکےفاصلےپرکیبل کٹی ہے۔خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کےلئے  کوششیں کی جارہی ہیں

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کےلئے ایڈہاک بینڈ وڈتھ کابندوبست کیاجارہاہے۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ،کراچی کے مرکزِ مشاورت و رہنمائی کے زیر اہتمام جاب فیئر 2022ء کا انعقاد کیا جارہا ہے

جاب فیئر میں شہر کی مشہور شخصیات اور ممتاز بین الاقوامی ادارے بھی شرکت کریں گے ۔

جاب فیئرکاانعقاد24فروری 2022 صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 تک جاری رہے گا۔

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کےرجسٹرارنے استعفیٰ دےدیا

ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے رجسٹرار ڈاکٹر اسد الیاس اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دیا ہے۔انہوں نے ادارے کے نام اپنی ای میل میں موقف اختیارکیا ہے کہ ماضی کے فیصلے میں مجھے ہی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر آئی بی اے سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم حسب سابق وہ رابطے سے گریز کرتے رہے۔

خیال رہے کہ اس اہم معاملے پر طالب علم جبرئیل کی جانب سے آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹراسد الیاس کے خلاف دائرشکایتی درخواست کی تحقیقات کرنے والی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی نے ڈاکٹر اسد الیاس کو دوہفتوں کے لیے عہدے سے معطل کرنے کی سفارش کرکھی ہے تاہم وہ احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

کمیٹی نے اپنی تحقیقات میں یہ بھی سفارش کی ہے کہ اسد الیاس اپنے عمل پر طالب علم سے آئی بی اے کایگزیکیوٹیووڈائریکٹر کی موجودگی میں معافی مانگے۔

یاد رہے کہ آئی بی اے کراچی نے اپنے طالبعلم جبرئیل کو ماضی میں داخلہ منسوخ کرتے ہوئے ادارے سے بے دخل کردیا تھا بعد ازاں جبرئیل نے سوشل میڈیا پر آئی بی اے کی ایک خاتون ملازم کو ہراساں کیے جانے اور انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس نہ لینے پر احتجاج کیا تھا۔