Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے تحت’نیچرل پروڈکٹ کیسٹری‘ کے موضوع پر 4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ اعلیٰ سرکاری نمائندگان کو سرکاری جامعات اور اعلیٰ تحقیقی اداروں کی معاونت میں کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ کوئی ایسا کام کیا جائے جس سے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچے۔

وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اس سمپوزیم میں تقریباً20 ممالک کے 60 سائنسدان جبکہ صرف پاکستان سے تقریباً400 محققین شرکت کررہے ہیں۔ تقریب میں کراچی میں انڈونیشیا کے کونسلیٹ جنرل، ترکی کے ڈپلومیٹس اور دیگر ملکی و غیر ملکی اکابرین نے بھی شرکت کی۔

پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن نے ملکی اور غیر ملکی محقیقین کو بین الاقوامی سمپوزیم میں خوش آمدید کہا۔ بین الاقوامی مرکز کے ابتدا ئی ایام کے متعلق انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1977 ء میں ’ کوڈائریکٹر‘ کی حیثیت سے اس ادارے میں شمولیت اختیار کی تھی جو بعد میں ٹیم ورک کے نتیجے میں نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں دنیا کا معتبر ادارہ بن گیاانہوں نے کہا یہ ادارہ اب یونیسکو سینٹرآف ایکسلنس بھی ہے، ڈبلیو ایچ او کولابوریٹنگ سینٹر بھی ہے اور او آی سی سینٹر آف ایکسلینس بھی ہے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا یہ کانفرنس نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری سے متعلق ہے جس کا انسانی زندگی میں کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا گزشتہ چند سال میں بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی نے گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، بین الاقوامی مرکز اعلیٰ تحقیق کے عنوان سے عالمی پہچان رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا یہاں بیرونِ ملک سے اسکالر تربیت کے لئے آتے ہیں، یہاں صنعتی تجزیاتی مرکز، سی بی ایس سی آر اور سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کی مدد سے فارما، کیمیائی اور فوڈ انڈسٹریز کو تجزیاتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ کی کیمکو بیکٹریل لیبارٹری کو اعلیٰ تجربہ گاہ بنانے میں بھی بین الاقوامی مرکز نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

عزیز لطیف جمال نے کہا ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ ملک میں سائینس و تحقیق میں صلاحیتوں میں اضافے کے عنوان سے اہم کرادار ادا کر رہا ہے۔ محترمہ نادرہ پنجوانی نے کہا ڈاکٹر پنجوانی سینٹر نے کرونا عالمی وبا کے دوران سندھ میں اہم کردار ادا کیا ہے اس ادارے نے کرونا کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت صوبے کو فراہم کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف نے کلمہئ سپاس پیش کیا۔

کراچی: ملتان سلطانز نےپی ایس ایل 7 میں 9 میچز میں فتح حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

پاکستان سپرلیگ کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر لیگ میں نویں فتح حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا جبکہ شکست کے باوجود بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے اپنے کُل 10 میچز میں سے 9 میں فتح حاصل کی اور اُسے صرف ایک میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آندھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کھڑی فصلوں و اسٹرکچرز کو نقصان ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے سے اسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، جب کہ مری گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، اسکردو، استور اور ہنزہ میں درمیانی اور شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگزکاٹورنامنٹ میں سفرمسلسل شکستوں کے باعث پلےآف مرحلےسے قبل ہی اختتام پزیر ہوچکا ہے۔

انسٹاگرام پر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نےایک پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ تحریر کی ہے۔

بابر نے پوسٹ میں لکھا کہ ہم اختتام کو نہیں روک سکے، پی ایس ایل سیزن 7 کے پورے تجربے میں سیکھنے اور مستقبل میں بہترین کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے لکھا کہ ہم ان شاءاللہ مضبوط بن کر پلٹیں گے، بابر اعظم نے اپنی پوسٹ میں تعاون کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہےایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیےلاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پلے آف کی دوڑسے باہر ہوگئی ہیں

کراچی: سندھ بھرمیں میٹک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کےحوالےسےمحکمہ تعلیم سندھ نےکل اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 اور میٹرک و انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کاتعین کیا جائےگااس حوالے سے تعلیمی افسران اور چیئرمین بورڈز سمیت دیگر کو اجلاس کا ایجنڈا بھی بھجوا دیا گیا ہے

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 17 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے یکم جون سے لینے کی تجویز سامنے آئی جس کی منظوری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیاہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 اور میٹرک و انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کے تعین کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منگل 22 فروری کو طلب کرلیا

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات منگل 17 مئی اور انٹر کے امتحانات بدھ یکم جون سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے مزید براں پورے صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 کا آغاز یکم اگست سے کرنے کی تجوہز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 2022 کے تعلیمی کیلینڈر کی منظوری بھی دی جائے گی جس کے تحت موسم گرما کی تعطیلات جون و جولائی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک ہوں گی

دورہ پاکستان میں آسٹریلیوی ٹیم کے بھارتی اسپن بولنگ کوچ پاکستان نہیں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کوچ سری دھرن سری رام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آسٹریلیا کی ٹیم اسپن بولنگ کوچ کے بغیر ہی پاکستان آئے گی۔

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں کہ معاملات طے پا سکیں۔

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم نہ ماننے پر کالج انتظامیہ نے 58 طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آگئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا۔

طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔

کرناٹک میں دو ماہ سے حجاب پر پابندی کے باعث تعلیمی مدارس بند تھے تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد بھی یہ تنازع اپنی جگہ کھڑا ہے۔ کرناٹک کی طالبات نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر اب تک فیصلہ نہیں آسکا ہے۔

عدالت میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد باحجاب طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا کہا گیا تھا جس پر چند کالجز میں عمل بھی ہوا تاہم انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر یہ سلسلہ بند کردیا گیا۔

دوسری جانب حجاب پر پابندی اب کرناٹک سے نکل کر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں پھیل گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی مہم بی جے پی نے چلائی ہے جو کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کےحوالےسےایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام ‘کمیونیٹیز’ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔

صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔ اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔

کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ سے متعلق اس نئے فیچر کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھرکےتعلیمی اداروں میں کلچرڈےمنانےکافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمرادراس اور صوبائی وزیر ثقافت وکلونیزخیال احمد کاسترو کے مابین پنجاب کلچر ڈے کی سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق ہر سال 14 مارچ کو صوبے بھر میں پنجاب کلچر ڈے منایاجاتا ہےجس کا بنیادی مقصدثقافتی ورثے کوآگےبڑھاناہے۔

صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں کلچر ڈے کے موقع پر ثقافت کے فروغ کے حوالے سے سرگرمیوں کا باقاعدہ انعقاد کیاجائےگا۔اس موقع کی مناسبت سے تمام طلبا و اساتذہ مخصوص علاقائی لباس زیب تن کریں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہماری ثقافت اور ورثے کے فروغ کےلئے کلچر ڈے کاانعقاد انتہائی اہمیت کاحامل ہے پنجاب ایک قدیم ثقافتی مرکز اور لوک ورثے کی اعتبار سے مالامال صوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی زمین ادبی وثقافتی لحاظ سے بےحد زرخیز ہے۔

کراچی : جامعہ کراچی شعبہ فعلیات کے زیر اہتمام تیسری تین روزہ پروب کانفرنس کی افتتاحی تقریب 21 فروری کو ہوگی ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ فعلیات(فزیالوجی) کے زیر اہتمام تیسری تین روزہ پروب 2022 ء کانفرنس کی افتتاحی تقریب پیر21 فروری2022 ء کو دوپہر 2:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ صدرشعبہ فعلیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

شعبہ پیتھالوجی اینڈ لیبارٹری میڈیسن کی پروفیسر اور رکن پی ایم سی ڈاکٹر رومانیہ حسن کلیدی خطاب کریں گی۔

افتتاحی تقریب سے صدرساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن آف فزیالوجسٹ پروفیسر کوشل کے داس اوررئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون بھی خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس کی سیکریٹری ڈاکٹر غزالہ یاسمین کلمات تشکر اداکریں گی۔