Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویب ڈیسک : مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بارایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ۔

انہوں نےپاکستان آمد پروزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سےملاقات کی اور اسلام آباد میں انسدادپولیو پروگرام کا دور ہ بھی کیا۔

دورہ کے دوران نہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔

May be an image of 4 people and people sitting

اس موقع پروزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

اسلام آباد: بانی مائیکرو سافٹ بِل گیٹس کی پاکستان آمدپر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بِل گیٹس ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا، بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

کراچی: آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریزکےلیےقومی اسکواڈ کاپریکٹس سیشن کاآغازآج سےکراچی میں شروع ہوگا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سےشروع ہورہا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل امام الحق، اظہرعلی، نعمان علی، فواد عالم، ساجد خان اور سعود شکیل شرکت کریں گے، ریزرو کھلاڑی محمد عباس اور یاسر شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث حصہ نہیں لیں گےفاسٹ بولرعرفان اللہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی جگہ قومی انڈر 19 پیسر محمد ذیشان کو طلب کیاگیاہے۔

معاونت کے لیے اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔جس میں علی عثمان، عالیان محمود، احمد بشیر،حسیب اللہ،ارشد اللہ، رضاالمصطفیٰ ،تاج ولی اورمحمد علی شامل ہیں۔

کیمپ 22 فروری تک ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی جاری رہے گا، سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 7 میں شریک کرکٹرز کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دریں اثنا تربیتی کیمپ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کیوریٹرز نے مشقوں کے لیے5 پچز بھی تیار کی ہیں، سپورٹنگ پچز بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے یکساں طور پر معاون ہوں گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں ملتان سلطانزکیخلاف میچ کےدوران وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹ ڈپٹ پرسوشل میڈیاصارفین ناراض ہوگئے۔

بابراعظم کووسیم اکرم کی ڈانٹ ڈپٹ سوشل میڈیا صارفین کوپسند نہیں آئی۔

کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے میچ میں خوشدل شاہ اوررائیلی روسو جب کراچی کنگز کے بولرز کی پٹائی لگا رہے تھے توکراچی کنگز کے صدروسیم اکرم نے باؤنڈری پرفیلڈنگ کرتے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی بظاہر ڈانٹ ڈپٹ کی۔اس دوران بابراعظم بھی وضاحت دینے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نےوسیم اکرم کےبابراعظم کےساتھ رویے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اسے نامناسب قراردیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس برائے 2021 کے تحریری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا۔

ایف پی ایس سی کی جاری کردی نتائج کے مطابق تحریری مقابلہ جاتی امتحان برائے 2021 میں 17240 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 365 نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں 207 امیدوار کامیاب ہوئے۔

سی ایس ایس میںرواں سال کامیابی کاتناسب صرف2.02 ہے۔

 وفاقی کابینہ نے پہلی کلاؤڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پہلی کلاؤڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق بل تیار کر کے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا، جسے کابینہ نے منظور کرلیاہے

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ بل کامقصد شہریوں، سرکاری ونجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے جبکہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اورسسٹم کی سائبر سیکیورٹی سےہم آہنگی یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ فرسٹ پالیسی وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار اداروں کا احاطہ کرے گی، وزارتوں و اداروں کے مختلف ڈیٹا سینٹرز پربھاری اخراجات اوراپ گریڈیشن کا عمل مشکل ہوتا ہے، وفاقی وزارتوں اورمحکموں کےڈیٹا سینٹرزمطلوبہ تقاضوں سےآراستہ کلاؤڈزپرمرحلہ وارمنتقل ہوں گے۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ آفس، کلاؤڈ سروس پرووائیڈرزکی ایکریڈیشن، کوالٹی، سیکیورٹی اور محکمانہ آئی ٹی امور کی نگرانی کرے گا، کلاؤڈ ایکوزیشن آفس مختلف اداروں کو کلاؤڈسروسنگ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشنز کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

گلگت : بلتستان یونیورسٹی کےنئے وائس چانسلرکیلئےسینٹ نےتین نام شارٹ لسٹ کرکےحتمی منظوری کیلئےصدرپاکستان کوبھیجوادئیے

شارٹ لسٹ کئےگئے ناموں میں پروفیسرڈاکٹرنعیم خان سرفہرست ہےجبکہ دوسرے نمبرپر پروفیسرڈاکٹر الیاس ظفراورتیسرے نمبرپر ڈاکٹرثقلین نقوی کانام شامل ہے

یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی نےوائس چانسلرکےامیدواروں سےانٹرویوکےبعدپانچ نام شارٹ لسٹ کرکےکوسینٹ کو بھیجےتھےسینٹ نے پانچ میں سے تین نام شارٹ لسٹ کرکے صدرپاکستان عارف علوی کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کردئیے ہیں
صدر مملکت سینٹ کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گےذرائع کےمطابق ضرورت پڑنے پرصدر مملکت گورنرگلگت بلتستان سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں

یادرہےکہ بلتستان یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹرنعیم خان کےاوپرمختلف اوقات میں سنگین مالی بےضابطگیوں کےالزامات لگتے رہے نعیم خان مبینہ طورپر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں

متنازعہ وی سی کو دوسری بار وائس چانسلر بنانے کیلئے کی جانےوالی کوششوں پر بلتستان بھر کےعوام میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اور سرچ کمیٹی وسینٹ کی غیر جانبداری پربڑے سوالات کھڑے ہورہے ہیں

کراچی: داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کوسندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کےچیف ایگزیکٹیوآفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

حکومت سندھ نے داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو سندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظوری کے لیے تقرری کی سمری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس وقت مذکورہ ادارے میں سربراہی کی آسامی خالی ہے جبکہ ادارہ بھی تقریباً غیر فعال ہے یہ ادارہ 18ویں ترمیم کے بعد قائم ہوا تھا تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی بحیثیت مستقل وائس چانسلر اپنے عہدے کی دوسری چار سالہ مدت جون 2021 میں پوری کرچکے ہیں اور اس عہدے پر ایک نوٹیفیکیشن کے تحت تاحکم کام کررہے ہیں۔

حکومت سندھ کی تلاش کمیٹی نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے کئی ماہ قبل تین نام وزیر اعلی سندھ کو بھجواچکی ہے تاہم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔

ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے جب ساڑھے 8 سال قبل داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج لیا تھا تو اس وقت یونیورسٹی میں 10 شعبہ جات تھے تاہم اس وقت یونیورسٹی 14 شعبوں کے ساتھ کام کررہی ہے ہے۔

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمائیکل نیسر کادورہ پاکستان مشکل میں پڑگیا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برسبین میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف میچ کے دوران مائیکل نیسر کو چوٹ آئی جس کے بعد ان کا دورہ پاکستان ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔

مائیکل نیسر 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں جس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

برسبین: آسٹریلوی کرکٹرگلین میکسویل شادی کےباعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گلین میکسویل کی شادی مارچ کے اواخر میں شیڈول ہےاسی وجہ سے وہ میلبورن میں مقیم ہیںجسکےبعد وہ دورہ پاکستان کےلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے حوالے سےگلین میکسویل نے کہا کہ " ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیااس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا، میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے، میں نے اچھی طرح سے سوچا، ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا"۔

تاہم دورہ پاکستان کے لئے میکسویل کے نعم البدل کونساکھلاڑی دستیاب ہوگا تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے۔