Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا9واں جلسہ تقسیم اسنادمنعقدکیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ 2013ء سے پہلے یہاں باقاعدہ کلاسز کا انعقاد ہی مشکل تھا ہم 9سال کے عرصے میں نظم و ضبط ، قواعد اور بہترین ماحول کے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ اب طالبات کی بڑی تعداد یہاں سے انجینئرز بن رہی ہے بلکہ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کررہی ہے ۔ داؤد یونیورسٹی کے بہترین ماحول اور قابل دید اقدامات اور انتھک کاوشوں کے پیچھے میری قابل ٹیم ، فیکلٹی و ملازمین ہیں ۔

May be an image of 4 people and people standing

جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل نے کی جبکہ سینیٹر تاج حیدر ، یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پاکستان ڈاکٹر ثمرین حسین ، ارکان سینیٹ اور سینڈیکٹ بھی موجود تھے۔

May be an image of 2 people and people standing

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں شعبہ انجینئرنگ کے اٹھارویں اور شعبہ آرکٹیکٹ کےسترہویں بیچزکے 390؍ طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیںاور امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوں کو گولڈ اور سلور کے تمغے دیئے گئے۔جبکہ جلسہ تقسیم اسناد میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایم ایس پروگرام کے 52طلبہ و طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں ۔

May be an image of 9 people and people standing

 

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے انکشاف کیا ہے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے ایچ ای سی سے 45 ارب روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری نےایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے لیے اس خطیر رقم کا مطالبہ کیا گیا حالانکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کل ترقیاتی بجٹ 30 ارب روپے سے کم ہے۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خیبر پختونخوا کی وہ سب یونیورسٹیاں جو 2013 میں ٹھیک چل رہی تھیں وہ سب اب دیوالیہ ہو چکی ہیں۔

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کراچی کنگز ٹکرائیں گے۔

سرفراز الیون کی کارکردگی میں تسلسل نہیں،اسی وجہ سے 9میں سے صرف3 میچز میں ہی فتح پائی،ٹیم کو ایونٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عمراکمل سے امیدیں وابستہ ہیں، ول اسمیڈ ،جیسن روئےاور افتخار احمد جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،البتہ ٹیم کو بطور بیٹنگ یونٹ کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔بولنگ میں نسیم شاہ اور محمد عرفان کو توقعات کا بوجھ اٹھانا ہوگا،سہیل تنویر اورنوراحمد برْے دور سے گزر رہے ہیں۔

حریف ٹیم کراچی کنگز نے 8شکستوں کے بعد پہلی فتح سمیٹی، لاہور قلندرز کیخلاف لواسکورنگ میچ میں بابر اعظم کے سوا کوئی زیادہ مزاحمت نہیں کرپایا مگر شرجیل خان اور جو کلارک چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پیسرز میر حمزہ اور کرس جورڈن کا ساتھ دینے کیلیے عماد وسیم بھی موجود ہوں گے۔

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈاور ملتان سلطانزکے درمیان ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مضبوط حریف ملتان سلطانز پر قابو پانے کی کوشش کرے گی، ٹاپ اسٹارز کی رخصتی،فٹنس اور فارم کے مسائل سے گھری ٹیم کے کپتان شاداب خان سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی نہیں،اس نے 9میں سے4 میچز جیتے ہیںاس صورتحال میں بیٹنگ کا بوجھ اعظم خان اور رحمان اللہ گرباز کو اٹھانا ہوگا، آصف علی بڑا اسکور نہیں کرپارہے جب کہ فہیم اشرف بیٹ اور بال سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

بولرز میں وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں،البتہ اسپنرز سمیت دیگر کو کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

دوسری جانب حریف ٹیم ملتان سلطانز کو 9میچز میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،بیٹرز محمد رضوان،شان مسعود، رائیلی روسو، خوشدل شاہ اور ٹم ڈیوڈ زبردست فارم میں ہیں، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ویلی اور آصف آفریدی وکٹیں اڑارہے ہیں،اسپنرز عمران طاہر اور خوشدل شاہ بھی حریفوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے اہل ہیں۔

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نےآسٹریلوی کرکٹرجیمزفالکنرکےرویےکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سےانضمام الحق نے کہا کہ ہر اس کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو اس قسم کی الزام تراشی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز فالکنر نے بہت غلط حرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جیمز فالکنر کی اس حرکت سے سختی سے نمٹنا چاہیے کیونکہ اس قسم کی چیزیں ملک کے وقار اور عزت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوتا۔

اس موقع پر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ باب وولمر کے واقعے کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہار کو اپنے دل پر لیا اور خودکشی کر لی، اس کے بعد پاکستان کے خلاف مکمل تحقیقات کی گئی تھیں۔

مانچسٹر: برطانوی حریف کیل بروک نے باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست دیدی۔

مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دیدی، کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

باکسر کیل بروک نے اپنے کیریئر کی 40ویں کامیابی عامر خان سے اہم ترین فائٹ میں حاصل کرلی جب کہ انہیں اب تک صرف 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا ہوا۔

واضح رہے کہ 2 سال بعد ایکشن میں نظر آنے والے باکسرعامرخان اب تک 39 میں سے 34 جیت چکے ہیں اور 21 میں ناک آؤٹ کیا۔

فائٹ سے قبل برطانوی میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کیلیے تیارہیں، حریف کیل بروک کے خلاف فائٹ جیت کر پاکستان کا کا نام روشن کریں گے۔

عامر خان نے پاکستانیوں کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ اور انٹرنیشنل باکسرکو ساتھ پاکستان ساتھ لانے کا وعدہ بھی کیا۔

باکسر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باداورعامرخان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامرخان کی سپورٹ کیلیے مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی۔

لاہور: کرس گیل نے کراچی کنگز کےہیڈ کوچ بننےکی خواہش ظاہرکردی۔ 

شکستوں سے پریشان کراچی کنگز کی ڈھارس بندھانے لگےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے لکھا کہ اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ ماضی میں کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں مگر پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا تھا،ان کے اس معنی خیز تبصرے کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہورہی ہے۔

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہےکہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

لاہور: لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنےوالےافغانستان کےلیگ اسپنر راشدخان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہوجائیگا۔

پاکستانی لیگ کے8 میچز میںمعروف اسپنر نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے راشد خان کے متبادل کے طور پر اگلے میچز کے لیے آسٹریلیا سے تعلق فواد احمد کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے نیشنل ڈیوٹی پر واپس اپنے وطن جارہے ہیں۔

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج قذافی اسٹیڈیم میچ میں عدم دستیاب ہونگے۔

تفصیلا کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آج لاہور قلندرز کےخلاف ہونے والے میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق گروئن انجری کا شکار آل راؤنڈر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ فی الحال انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔

دوسری جانب رحمان اللہ گرباز اور اعظم خان زبردست فارم میں ہیں، آصف علی فنشر کا رول نہیں نبھا پارہے۔ دانش عزیز اور مبصر خان پہلے میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فہیم اشرف اور لیام ڈاسن کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی اہم ہو گی۔ پیسر وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں، محمد موسیٰ کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی۔ ظاہر خان بھی دباؤ کا شکار ہوں گے۔

کولن منرو کے بازو کی تکلیف کم ہوئی ہے مگر اور مکمل طور پر وہ بھی فٹ نہیں، ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین انجری سے صحتیابی کے لیے کوشاں ہیں۔