Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات سے مشہور اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کرئیر کے لیے والد اوراداکارہ انیل کپور کا کبھی سہارا نہیں لیا۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوربالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنے مختلف قسم کے خیالات کا نہ صرف برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ وہ ان پرہمیشہ قائم بھی رہتی ہیں۔ اداکارہ سے جب کرئیرکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انیل کپور ان کے والد ہیں جنہوں نے اتنا وقت دیا اوراس قابل بنایا کہ میں اپنے لیے بہتر فیصلے کرسکوں جب کہ اپنے خاندان کا حصہ ہونے پر بھی مجھے بہت فخر ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نئی آنے والی ’’ویردی ویڈنگ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ اسی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان بھی جلوہ گرہوں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) رفاہ یونیورسٹی اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ طور پر ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا رفاہ یونیورسٹی اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ طور پر ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے بطور مہمان لیکچرر شرکت کی، اس موقع پر رفاہ یونیورسٹی اور ریسکیو1122 کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے جس کے تحت وہ ہنگامی صورتحال میں مشترکہ طور پر کا م کریں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے سپراسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وہ14مارچ1965ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نےاپنے فلمی سفر کا آغاز بحیثیت چائلڈ اسٹار 1973میں فلم’’ یادوں کی بارات‘‘ سے کیا، جسے ان کے انکل نا صر حسین نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس کے بعد عامر خان 1988ء میں فلم’’ قیا مت سے قیامت تک‘‘ میں بطورہیرو جلوہ گر ہو ئے اور جو ہی چاولہ کے مد مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر نہ صرف بالی وُڈ میں اپنی آمد کا اعلا ن کیا بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لئے ۔ فلم قیا مت سے قیامت تک کی ریلیز کے بعد ان کی کا میا بیوں اور شہرت کی فہرست طویل ہو تی چلی گئی اور 1988 میں ہی عامر نے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا۔ عامر خان نے 1973سے 2001تک کے عرصے میں فلم یادوں کی بارات ،مد ہوش، ہولی،قیامت سے قیامت تک ،راکھ،دل ، دیوانہ مجھ سانہیں،دل ہے کہ مانتا نہیں،جو جیتا وہ سکندر،ہم ہیں راہی پیار کے،انداز اپنا اپنا،بازی ،رنگیلا،راجہ ہندوستانی، سرفروش ،غلام،دل چاہتا ہے ، لگان اور دیگر فلموں میں کا م کر نے کے بعد چا ر سال تک کو ئی فلم نہیں کی ۔ عامر خان نے 5 200 میں فلم منگل پانڈے کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے،ایک سال میں ایک ہی فلم کر نے کے اصول پر چلتے ہوئے عامرخان نے مسلسل بغیر کسی وقفے کے رنگ دے بسنتی،فنا،تارے زمین پر،گجنی،تھری ایڈیٹس،دھوبی گھاٹ ، تلاش،دھوم 3،پی کے اور دنگل جیسی سپر ہٹ فلمیں کیں ،جنہوں نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی۔ فلمی ایوارڈ کی تقاریب میں شرکت نہ کر نے والے عامر خان 3مرتبہ بہترین اداکا ر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں جو انہیں فلم راجہ ہندوستانی،لگان اور دنگل پر دیا گیا۔ عامرخان نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزماتے ہوئے لگان،تارے زمین پر،جانے تو یا جانے نہ،پیپلی لائیو،دھوبی گھاٹ،تلاش اور دنگل جیسی کا میاب فلمیں پروڈیوس کیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم)جامعہ ہمدر د کا تیرہواں کانووکیشن گزشتہ روز ہوا جس میں264طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو سونے کے تمغے اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جامعہ ہمدر د کا تیرہواں کانووکیشن گزشتہ روز ہوا جس میں264طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو سونے کے تمغے اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پرکانووکیشن کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر احسن اقبال نے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز،تعریفی اسناد اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصر سی پیک کے خلاف جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ ،چین کی صنعت اگر پاکستان میں آرہی ہے تو اس سے اقتصادی شرح بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، امریکہ اور جاپان بھی سی پیک میں شمولیت کے لئے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو مووی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھومتی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن،ڈیو فرانکو،مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن،کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کلاسز کا پورا نظام آئی ٹی کی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے اور کامیاب تجربہ کے بعد ماسٹرز اور بیچلرز کلاسز کو بھی پیپر لیس کر دیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج آف کامرس میں داخلہ آگہی مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبید اسلم، پروفیسر زبیر حسین ، عبدالمجید خاں، حافظ علی عابد ودیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 6لاکھ طلبا و طالبات رجسٹرڈ ہیں جبکہ اعلیٰ کلاسز میں کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کر رکھا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کا تجربہ کامیاب رہنے پر ایم اے اور بی اے کلاسز کو بھی کمپیوٹر بیسڈ کر دیا جائے گا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)فاسٹ بالر محمد عرفان کو سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے اور ان سے 14روز میں جواب مانگ لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے اور بکیز سے رابطہ ہونے پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا اس لئے ان کیخلاف چارج شیٹ جاری کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں کرکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا بکیز سے رابطہ ہوا مگر والدین کے انتقال کی پریشانی کی وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہیں کرسکا۔
خیال رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارک ٹاور کے زیر اہتمام خواتین کے ملبوسات کی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ اس نمائش میں ملک کے نامور کمپنیوں نے شرکت کی ۔

P4

معروف کمپنیوں میں پریسہ، موٹیوز، کومل فیبرکس، ڈیجی ریکس اوراسجاس نے موسم گرما کے نت نئے ڈیزائن ور خوشنما ملبوسات کی نمائش کی۔

p2

اس نمائش کا مقصد اخواتین کو ایسا مواقع فراہم کرنا تھا جہاں انہیں برانڈڈ اور دیدہ زیب ملبوسات مناسب قیمتوں میں فراہم کیا جائے ۔

P5

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارک ٹاور میں رنگا رنگ نمائش کا موضوع " میں سب کرسکتی ہوں یہ دنیا میری ہے "تھاجس میں ملبوسات کی نمائش کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے فری میک اوور بھی کیا گیا جبکہ کوکنگ ایکسپرٹ شیف گلزار، ناہید انصاری اور ثمینہ

جلیل کو بھی مدعوکیا گیاجنھوں نے نمائش میں شریک خواتین کے ساتھ خوب رنگ جمایا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلش فٹ بال کلب کی ٹیم چیلسی ایف اے کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔
لندن میں ہونے والا میچ ایکشن پیکڈ رہا، برتری کی کوشش اور گول کیپر رکاوٹ بنا۔ پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے آںدرے آؤٹ آف کنٹرول ہوئے، تو ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا اور باہر کا راستہ بھی بتایا۔
دوسرے ہاف میں چیلسی نے بال نیٹ میں پہنچائی اورمخالف ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ فائنل وسل ہوئی تو چیلسی کی ٹیم فاتح بنی، جس کے بعد مداحوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے جیت کا جشن منایا گیا،تاہم ایونٹ کا اپ سیٹ مانچسٹریونائیٹڈ کا ایونٹ میں سفر تمام ہونا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ناقص فٹنس اکمل برادرز کی راہ میں حائل ہونے لگی، دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے انتخاب خطرے میں پڑ گیا جبکہ عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی تاحال مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پائے۔
کامران اکمل کا طویل عرصے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ان کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق قرار نہیں دیا جا رہا۔ کوچ مکی آرتھر نے کامران کے بھائی عمر اکمل کی فٹنس کے معیار پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں، اسی طرح عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی کوچنگ اسٹاف کو مطمئن نہیں کر سکے، کیمپ کے پہلے ہی روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے جبکہ استقبالیے میں شرکت کی وجہ سے پشاور زلمی میں شامل پلیئرز نے اگلے دن رپورٹ کے بعد ٹیسٹ دیے، اب منگل کو کھلاڑیوں کی فٹنس ایک بار پھر جانچی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین شہریار خان پہلے ہی کہہ چکے کہ کوچ مکی آرتھر نے بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے انھیں دستیاب پلیئرزکے پول سے باہر کرنے کی اجازت مانگی تھی جو انھیں دے دی گئی۔
دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اب تک کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں دیا، انھوں نے علالت کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کیا تھا۔