Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) افغان کرکٹر محمد شہزاد نے اسکور بنانے میں ویرات کوہلی اور عمر اکمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔
  میڈیا زرائع کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز محمد شہزاد نے رنز کی دوڑ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو مات دیدی۔ آئرلینڈ کے خلاف بھارت میں جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وہ ٹی 20میچوں میں رنز بنانے والوں کی فہرست میں 1779رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔وہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سے بھی آگے ہیں۔
محمد شہزاد نے 58 میچز میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں سکور کر کے یہ معرکہ عبور کیا جبکہ افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت سب سے زیادہ مسلسل ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔حالیہ سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے 47 رنز بنائے جبکہ آخری میچ میں 72 رنز بنا کر وہ کوہلی سے آگے نکل گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کی ٹی 20 ٹیم اس وقت لگاتار سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیم ہے اور وہ اب تک 11 میچز مسلسل جیت چکی ہے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ماہرین نے ایک ایسا ہیلمٹ بنایا ہے جو مائیکرو ویوز خارج کرکے فوری طور پر بتاتا ہے کہ سر کے کس حصے میں چوٹ لگی ہے اور عین کس مقام سے خون نکل رہا ہے۔
چھوٹے پیمانے کی ایک آزمائش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دماغ کی اندرونی چوٹوں کے درست مقام کا تعین کرنا ایک مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے خرد امواج یعنی مائیکرو ویوز سے زخم اور خون کا رساؤ کی جگہ معلوم کی جاسکتی ہے۔
سلگرینسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جوہان ہونگوسٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ’مائیکروویو‘ ہیلمٹ بنایا ہے جو حادثے کے بعد دماغی چوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال کے بعد معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں اس ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹ کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا اور اس سے فوری علاج میں مدد ملتی ہے۔ اس سے قبل ان کی ٹیم دماغ میں خون کے لوتھڑے بننے اور اندرونی طور پر خون بہنے (ہیموریج) کے درمیان فرق کو اسی طریقے سے معلوم کرچکی ہے۔
حادثات میں دماغی چوٹیں (ٹرامیٹک برین انجریز) فوری طور پر جان لیوا، تکلیف دہ اور عمر بھر کی معذوری کی وجہ بن سکتی ہے۔ بعض چوٹیں ہلکی، کچھ درمیانی اور بعض شدید اور جان لیوا ہوتی ہیں۔ اس ہیلمٹ میں تین حصے ہیں جس میں ایک مائیکرویو اینٹینا ہے جو مریض کے سر پر لگایا جاتا ہے، ایک سگنل جنریٹر ہے جو لہریں خارج کرتا ہے اور ایک کمپیوٹر جو اس سارے سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔ دماغ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ایک الگورتھم (پروگرام) میں جاتا ہے جہاں معلومات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اینٹینا دماغ کے اندر لہریں خارج کرتا ہے جو کھوپڑی میں پہنچ کر مغز سے ٹکراکر واپس آتی ہے۔ پھر کمپیوٹر تفصیل سے جائزہ لے کر دماغ کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ لگاتا ہے۔ اس سے قبل صحت مند دماغوں کا جائزہ لے کر اس کا ڈیٹا سافٹ ویئر کے اندر داخل کیا گیا ہے۔


ہیلمٹ کے ذریعے 20 ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جنہیں دماغی چوٹ لگی تھی جبکہ کچھ کو بعد میں ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا۔ ان مریضوں کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا اور اس کا موازنہ ہیلمٹ ڈیٹا سے کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ہیلمٹ نے دماغی چوٹ کی صورت میں ’ہیماٹوما‘ کہلانے والی کیفیت کو 100 فیصد حساسیت اور 75 فیصد خصوصیت کے ساتھ تشخیص کرلیا۔


اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا کہ غلطی سے یہ 25 فیصد کیسز میں دماغی چوٹ دکھاتا ہے جبکہ چوٹ نہیں ہوتی۔ اب ماہرین اس ہیلمٹ کو مزید ممالک کی بڑی آبادی پر آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک برطانوی جریدے نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے اہم حکومتی کردار ادا کیا جبکہ اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کی طرف جا رہی ہے۔برطانوی جریدے نے اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور مردم شماری کو حکومت کے اہم فیصلوں سے تعبیر کیا ہے، سابق سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے 8 سال بعد لاہور میں کرکٹ کا فائنل کرکٹ دیوانوں کاجوش ظاہر کر رہا تھا۔
علاوہ ازیں پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سے مستحکم اور ترقی کی جانب ترقی کرنے والا ملک ہے، ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی اور جی ڈی پی کی نمو 4 سے 5 فیصد ہونا بھی غربت میں خاتمے کا اشارہ ہے۔

پاکستان بھر میں لوڈ شیڈنگ کو پہلے کے مقابلے میں تقریبا نصف کر دینا بھی نواز حکومت کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے جبکہ مردم شماری کے انعقاد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرانا بھی اہم اقدام ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اگرچہ رونالڈینیو نے پاکستان آمد کی تاریخ اور اپنے دورہ کا مقصد بیان نہیں کیا تاہم یہ پہلے سے ہی واضح ہو چکا ہے کہ وہ دیگر معروف بین الاقوامی فٹ بالرز کے ساتھ ایک نمائشی میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔
لیئر لیگ کے ایک نمائندے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رونالڈینیو نے لیئر لیگ کے ساتھ پاکستان کے دورے کیلئے معاہدہ کر لیا ہے تاہم انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ایک پریس کانفرنس میں تمام معاملات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
لیئر لیگ کے کنٹری کنسلٹنٹ شاہ رخ سہیل کا کہنا ہے کہ ”میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ لیئر لیگ رونالڈینیو کو پاکستان لا رہی ہے۔ مزید تفصیلات اگلے چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس میں بتا دی جائیں گی۔“
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ موخر کردی گئی ہے۔سیکرٹری کبڈی فیڈریشن محمد سرور نے بتایا کہ کبڈی لیگ مارچ اور اپریل میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب لیگ مئی میں کھیلی جائے گی۔
محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔سیکرٹری کبڈی فیڈریشن کے مطابق اب کبڈی لیگ مئی میں کھیلی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) نمونیا اور گردن توڑ بخار کے باعث پاکستان میں بچوں کی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں منعقد سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
ماہرین صحت نے بتایا کہ اعدادوشمار کے مطابق ہر 3میں سے ایک ہلاکت ان بیماریوں کے سبب ہوتی ہے تاہم نیوموکوکل کونجوگیٹ ویکسین (پی سی وی۔10) کے متعلق کی جانے والی 4سالہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ویکسین کی مدد سے بچے ان دو مہلک امرا ض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
یہ تحقیق آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو)میں پی سی وی۔10 کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی ۔
اے کے یو میں پیڈیاٹرکس کے شعبے میں ڈائریکٹر ریسرچ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد علی نے تحقیق کے نتائج پر بات کی ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بولر محمد عرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔
شاہ زیب حسن کا نمبر کل آئے گا ۔دونوں کے ویڈیو بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
دونوں کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا الزام ہے۔
 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ نابینا پن کو دور کرنے کے لیے مچھلی کی آنکھیں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
نئی تحقیق میں سائنس دانوں کو زیبرا فش کے دماغ سے ایسا کیمیکل سگنل ملا ہے ،جو مچھلی کی آنکھ کے ریٹینا میں ہوتا ہے ، یہ کیمیکل انسانی آنکھ کے ریٹینا کی دوبارہ نمو میں مدد دے سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق عمر کے بڑھنے کے ساتھ یا کسی اور وجہ سے ریٹینا کو پہنچنے والے نقصان کو مچھلی کا ریٹینا ٹھیک کرسکتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مردم شماری کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی جانب سے 2 لاکھ جوان فراہم کیے جائیں گے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مردم شماری کے حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے مشورے پر مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کے حالات کی وجہ سے مردم شماری کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا اور سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہو رہا تھا لیکن ہم نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس لیے یہ ضرور ہونی چاہیے ، جس کیلئے پاک فوج پہلے کی طرح مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 1998 کی مردم شمای کیلئے پاک فوج نے ڈھائی لاکھ جوان فراہم کیے تھے جبکہ اس بار مجموعی طور پر دو لاکھ جوان اس عمل کو سپورٹ فراہم کریں گے۔ مردم شماری کیلئے پاکستان بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار بلاکس ہوں گے جہاں سویلین نمائندوں کے ساتھ ایک جوان فراہم کیا جائے گا۔سپاہی بھی مردم شماری کرنے والے سویلین نمائندے کے ساتھ گھر گھر جائے گا یہ بظاہر تو ایک سپاہی ہوگا لیکن اسے پوری فوج کی حمایت حاصل ہوگی، عوام سے درخواست ہے کہ اس حاضری کو شکریے کے طور پر قبول کریں اور تعاون کرکے پاک فوج کی عزت بڑھانے میں مدد کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہم نے پاک فوج کے نچلے درجے سے ڈویژن لیول تک نگرانی کے سنٹر قائم کیے ہیں جو آپس میں رابطے میں ہوں گے اور اگر کوئی بھی مسئلہ ہوا تو فوری امداد فراہم کریں گے، مردم شماری کی سیکیورٹی کا ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگا۔ سپاہی کا نادرا کے ڈیٹا بیس کے ساتھ بھی لنک ہوگا اور جو بھی ڈیٹا چاہیے ہوگا وہ فوری طور پر مل جائے گا اس لیے مردم شماری کے دوران جو بھی غلط ڈیٹا فراہم کرے گا یہ جرم تصور ہوگا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ مردم شماری کے دوران ڈیٹا فراہم کرنے والے کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان کو جو بھی کام دیا جائے اس کیلئے وہ پہلے ہوم ورک کرتے ہیں، مردم شماری سے پہلے بھی پی بی ایس کے تعاون سے ماسٹر ٹرینرز کی 800 شہروں میں ٹریننگ کرائی اور انہوں نے آگے جا کر نیچے کے لیول پر ٹریننگ کرائی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے مردم شماری کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اس لیے عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں کیونکہ آرمی چیف کہتے ہیں کہ آپریشن رد الفساد کے دوران پاکستان کا ہر فرد ایک سپاہی ہے اور مردم شماری کی سیکیورٹی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جو فوج موجود ہے وہ وہیں رہے گی دیگر جگہوں پر صورتحال کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ 84 فیصد سے زیادہ ٹی ٹی پیز اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں اورباقی ماندہ لوگوں کی اپنے علاقوں میں رجسٹریشن ہو چکی ہے اس لیے مردم شماری کے دوران ان کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(نوشہرہ) نوشہرہ میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے نام پر بنائے گئے ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا پرویز خٹک کوداد دیتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کے پی میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی، آج اگر جرم اور دہشت گردی کم ہوئی ہے تو مبارکباد کے حق دار پرویز خٹک ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف سے متعلق بات کرنا اپنی توہین سمجھتا ہوں ، انتظار کررہا ہوں کہ نوازشریف کب جاوید لطیف کو اسمبلی سے نکالیں گے اور مراد سعید سے معافی مانگیں گے۔
 
اگر تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن خواتین سے متعلق اس قسم کی زبان استعمال کرے گا اسے پارٹی سے نکال دیں گے۔
انہوں نے کہا خوشی ہے کہ جو ہسپتال قاضی حسین احمد نے 2002 میں سوچا میں آج اس کا حصہ ہوں ، ہمارے خیالات ملتے تھے اس لیے ان سے میری دوستی تھی۔ قاضی حسین احمد کرپشن کے خلاف تھے اور پاکستانیوں کو خوددار دیکھنا چاہتے تھے، ان سے صرف مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا۔